Thursday, April 25, 2024

پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ کے الزام میں روس نے امریکا کو آئینہ دکھا دیا

پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ کے الزام میں روس نے امریکا کو آئینہ دکھا دیا
December 24, 2017

ماسکو (92 نیوز) پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگانے والے امریکا کو روس نے آئینہ دکھا دیا۔ روس نے کہا کہ افغانستان میں داعش کے دس ہزار دہشت گرد موجود جبکہ بڑی تعداد میں مزید پہنچ رہے ہیں۔ امریکا ادھر دھیان دے۔
اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود امریکا افغانستان میں دہشت گردی ختم کرنے میں بری طرح نا کام ہو گیا۔ داعش نے بھی پنجے گاڑھنے شروع کر دیئے۔
روس نے امریکا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
ایک دن پہلے امریکی نائب صدر مائیک پینس نے پاکستان پر الزمات لگائے اور دہشتگردوں کو پناہ دینے کا گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا تو روس نے حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے اور امریکا کی آنکھیں کھول دیں۔
مشرق وسطیٰ کیلئے روسی نمائندہ ضمیر کابلوف نے امریکا کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کی طرف دھیان دے۔ افغانستان میں اس وقت داعش کے 10 ہزار دہشتگرد موجود ہیں جبکہ شام اور عراق سے شکست کھانے کے بعد وہاں سے بھی دہشتگرد اب افغانستان میں جمع ہو رہے ہیں۔
روسی نمائندے نے کہا کہ امریکا افغانستان میں داعش کی طاقت سےمتعلق غلط فہمی کا شکار ہے۔ افغانستان میں داعش کی طاقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکا افغان جنگ میں شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔
دنیا کی طاقتور ترین فوج رکھنے کا دعویدار امریکا اپنے اتحادیوں کی جنگی مدد کے باوجود ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے میں افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکا۔
عالمی نمائندوں اور میڈیا کی رپورٹس اس کی دوسرے ملکوں پر الزام تراشی کا پردہ چاک کر رہی ہیں۔