Tuesday, April 23, 2024

پاکستان پر حملے کاپلان دوسال قبل بنایاگیا، مودی کے قریبی ساتھی نے بھانڈاپھوڑدیا

پاکستان پر حملے کاپلان دوسال قبل بنایاگیا، مودی کے قریبی ساتھی نے بھانڈاپھوڑدیا
March 2, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز)انتخابات جیتنے کیلئے پاکستان پر حملے کی  منصوبہ بندی دو سال قبل کی گئی ، مودی کے انتہائی قریبی ساتھی نے بھارتی وزیراعظم کی گھناؤنی سازش کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ بی جے پی کے سابق رہنما پون کلیان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی عیاری کا پردہ چاک کرتے ہوئے جلسے سے خطاب میں کہا کہ انہیں دوسال قبل بتایا گیا تھا 2019 کے انتخابات سے قبل پاکستان کے ساتھ جنگ ہوگی ۔ صدر جنا سینا پارٹی نے اعتراف کیا کہ 2019 کے انتخابات جیتنے کےلیے پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی دو سال قبل کی گئی۔ پون کلیان جنا سینا پارٹی کے صدرکہتے ہیں سیاستدان بھارتی مسلمانوں کوصرف ووٹ بینک میں اضافے کےلیے استعمال کرتے ہیں،یہ روش انتہائی خطرناک ہے۔ اداکاراور سیاستدان پون  کلیان ماضی میں نریندر مودی کے انتہائی قریبی اور قابل اعتماد ساتھی رہ چکے ہیں،بی جے پی سے علیحدگی کے بعد جنا سینا پارٹی کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بنائی۔ ادھر بی جے پی کے اہم رہنما بی ایس یورپہ نے بھی دوروز قبل اعتراف کیا کہ الیکشن  میں کامیابی کے لیے پاکستان پر حملہ کیا گیا،نریندرمودی کا ایجنڈا سیاسی ہے،حملے کے بعد 28 میں سے 22سیٹیں پکی ہوگئی ہیں۔