Thursday, May 2, 2024

پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ ہیں : مشیرخارجہ

پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ ہیں : مشیرخارجہ
September 19, 2016
نیویارک (92نیوز) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ ہیں۔ باقاعدہ تحقیقات سے پہلے پاکستان پر الزام عائد کرنا افسوسناک ہے۔ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیویار ک سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی الزامات کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حالات پاکستان کی وجہ سے نہیں بلکہ بھارت کے غیرقانونی قبضے کی وجہ سے پیدا ہوئے۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیر یوں کو شہید کرچکی ہے۔