Friday, April 26, 2024

پاکستان ٹیم کے چند کھلاڑیوں کی پوزیشن خطرے میں ہے ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور

پاکستان ٹیم کے چند کھلاڑیوں کی پوزیشن خطرے میں ہے ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور
December 31, 2018
کیپ ٹاؤن ( ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے  بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ایک دو نہیں بلکہ چند کھلاڑیوں کی پوزیشن خطرے میں  ہے ، ڈریسنگ روم کا ماحول بھی اچھا نہیں ۔ کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ  کھلاڑیوں کو خود کو آئینے میں دیکھنے کی ضرورت ہے ، معلوم نہں اندر کی خبریں کس نے لیک کیں ۔ گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا نہیں ، ہارنے والی زیادہ ٹیموں کا ماحول اچھا نہیں رہتا  کیوں کہ کوئی بھی شکست کو پسند نہیں کرتا  لیکن چند کھلاڑیوں پر انگلی اٹھ سکتی ہے ۔ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن میں میرا کوئی اختیار نہیں ،مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو سخت الفاظ کہے لیکن وہ حقیقت پر مبنی تھے ، کھلاڑیوں نے مکی کی باتیں توجہ سے سنیں ۔ گرانٹ فلاور نے  ڈین ایلجر کا اظہر علی  کے ہاتھوں کیچ کو تھرڈ امپائر کی جانب سے مسترد کرنے پر کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ ایک غلط فیصلہ تھا ، فیلڈ امپائر جب بیٹسمین کو آؤٹ قرار دے دے تو ناکافی شواہد پر اس کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔