Thursday, April 25, 2024

پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا، شاداب خان 6 ہفتے کیلئے کھیل سے باہر ہوگئے

پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا، شاداب خان 6 ہفتے کیلئے کھیل سے باہر ہوگئے
December 26, 2020

لاہور (92 نیوز) پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، آل راؤنڈر شاداب خان 6 ہفتے کیلئے کھیل سے باہر ہوگئے۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق آل راؤنڈرشاداب خان کو ڈاکٹروں نے چھ ہفتے کیلئے آرام تجویز کردیا۔

شاداب خان بائیں ٹانگ میں انجری کی وجہ سے کھیل نہیں سکتے۔ شاداب خان نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ان فٹ ہوئے تھے، وہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے معالج ڈاکٹرسہیل ظفر کے مطابق شاداب خان کے اسکین سے پتہ چلا ہے کہ ان کی یہ انجری نئی نہیں بلکہ پرانی ہے، شاداب انجری کے باعث زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔