Friday, May 17, 2024

پاکستان ٹیم جس طرح کھیل رہی ہے انشااللہ سیمی فائنل کھیلے گی ، انضمام الحق

پاکستان ٹیم جس طرح کھیل رہی ہے انشااللہ سیمی فائنل کھیلے گی ، انضمام الحق
July 3, 2019
 لاہور (92 نیوز) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا پاکستان ٹیم جس طرح کھیل رہی ہے انشااللہ سیمی فائنل کھیلے گی۔ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں رن ریٹ بھی کلیئر ہو جائے گا قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سابق ٹیسٹ کرکٹ مشتاق احمد سرفراز الیون کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پر امید ہیں۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے سب سےاہم یہ ہے کہ ہم بنگلہ دیش سے جیتیں۔ ہمارا آخری میچ ہے رن ریٹ کا بھی اندازہ ہو گا۔ پاکستان انشااللہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گا ۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے پاکستان ٹیم کا جس طرح کا ردھم بنا ہوا ہے اگلا میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیئے کوالیفائی کرے گی۔ مشتاق احمد نے مزید کہا بنگلہ دیش کی ٹیم خطرناک حریف  ثابت ہو سکتی ہے ۔  بنگلہ دیش کے دیش کے پاس اچھے اسپنر ہیں۔