Thursday, May 9, 2024

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک میں اہم سوشل میڈیا ایپس کی سروس چند گھنٹوں کیلئے بند کر دی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک میں اہم سوشل میڈیا ایپس کی سروس چند گھنٹوں کیلئے بند کر دی
April 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک میں اہم سوشل میڈیا ایپس کی سروس چند گھنٹوں کیلئے بند کر دی۔ فیس بک، وٹس ایپ، یو ٹیوب ،ٹویٹر،انسٹا گرام، ٹیلی گرام کی سروس معطل ہو گئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں جزوی طور پر واٹس ایپ، ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور ٹیلی گرام اور دیگر سوشل میڈیا سروسز بند کی گئی ہیں۔ حکومتی فیصلے کے سامنے آتے ہی صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ختم ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق نمازجمعہ کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں کے ردعمل کا خدشہ تھا، جس پر وزارت داخلہ نے 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔