Thursday, April 18, 2024

پاکستان ٹیلنٹ سے بھر پوراور کھیلوں کیلئے پرامن ملک ہے : باکسر عامر خان

پاکستان ٹیلنٹ سے بھر پوراور کھیلوں کیلئے پرامن ملک ہے : باکسر عامر خان
December 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستاني نژاد برطانوی باکسرعامر خان کہتے ہيں پاکستان ٹيلنٹ سے بھرپوراورکھيلوں کيلئے پرامن ملک ہے،باکسنگ ميں پاکستانی کھلاڑی پور ی  دنيا ميں ملک  کا نام روشن کرينگے،ان کا کہنا تھا کہ اے پی ايس کے شہيد بچوں نے قربانی ديکر پاکستان کويکجااور مزيد مضبوط کرديا۔ عالمی چمپئن باکسرعامرخان نے اسلام آباد ميں اے پی ايس کے شہيدوں بچوں کی ياد ميں منعقدہ تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہيں اے پی ايس کے شہيد بچوں نے قربانی ديکر پاکستان کو مزيد مضبوط کرديا۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کھيلوں کيلئے ساز گار اور پرامن ملک ہےميں خود کو جتنا محفوظ يہاں سمجھتا ہوں دنيا ميں کہيں نہيں سمجھتا،پاکستان سے باکسنگ کا ٹٰيلنٹ تلاش کرکے دنياميں پاکستانی کھلاڑی دنيا ميں پاکستان کا نام روشن کرينگے۔