Friday, April 19, 2024

پاکستان ٹیسٹ سیریز بچانے اور آسٹریلیا کلین سویپ کرنے کیلئے آج ایڈیلیڈ کے میدان میں اترے گا

پاکستان ٹیسٹ سیریز بچانے اور آسٹریلیا کلین سویپ کرنے کیلئے آج ایڈیلیڈ کے میدان میں اترے گا
November 29, 2019
 ایڈیلیڈ (92 نیوز) پاکستان ٹیسٹ سیریز بچانے اور آسٹریلیا کلین سویپ کرنے کیلئے آج ایڈیلیڈ کے میدان میں اترے گا۔ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم نے  دوسرے روز بھی بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ کپتان اظہر علی کا کہنا ہے فاسٹ باؤلر محمد عباس ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ دو اوپنرز کو کھلایا جائے گا۔ وہ خود نمبر تین پر بیٹنگ  کریں گے۔ اظہر علی کا کہنا تھا نسیم شاہ  پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے، موسیٰ خان کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ شام کے سیشن میں یاسر شاہ  کا کردار بھی اہم ہو گا۔ آسٹریلوی  قائد ٹم پین نے کہا پچ اور گراؤنڈ پر اچھی گھاس  ہے جو مختلف نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ اسے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کو برسبین ٹیسٹ میں کینگروز کے ہاتھوں ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شاہین 1999سے آسٹریلیا میں مسلسل تیرہ ٹیسٹ میچ ہار چکے ہیں۔ آسٹریلیا جیتا تو یہ اسکا پاکستان کیخلاف  آسٹریلوی سرزمین پر  مسلسل پانچواں کلین سویپ ہو گا۔