Friday, March 29, 2024

پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف 7 وکٹوں سے میدان مار لیا

پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف 7 وکٹوں سے میدان مار لیا
October 5, 2018
ڈھاکہ (92 نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں  سات وکٹوں سے میدان مارلیا ۔ سات بنگلہ دیشی بیٹسمین ڈبل ہندسہ بھی عبور نہ کر پائیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم  پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 81 رنز ہی بنا پائی ۔ سات بلے باز تو ڈبل فگر کو ہی نہ چھو پائیں ۔ پاکستان کی جانب سے نشری سندھو اور ندا ڈار نے دو، دو کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔ قومی ٹیم نے مقررہ ہدف  صرف تین وکٹوں پر  حاصل کر لیا ۔ ناہیدہ خان نے 33 اور کپتان جویریا خان نے ناقابل شکست  31 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔