Sunday, May 5, 2024

پاکستان ویمن ٹیم کی جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میں 7وکٹوں سے شکست

پاکستان ویمن ٹیم کی جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میں 7وکٹوں سے شکست
May 15, 2019
 پریٹوریا (92 نیوز) پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان ویمن ٹیم کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پریٹوریا میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوینٹی میں قومی باؤلرز نے میزبان ٹیم کو صرف ایک سو انیس رنز تک محدود رکھا۔ ثنا میر نے چودہ رنز دے کر تین پلیئرزکو آؤٹ کیا۔ کپتان بسمہ معروف اور ندا ڈار کی نصف سنچریوں کی بدولت قومی ویمن ٹیم نے اٹھارہ اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔