Sunday, May 12, 2024

پاکستان ویمن ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم

پاکستان ویمن ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم
February 11, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان ویمن ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم کردیا گیا۔ یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے باہمی مشاورت سے کیا۔

پی سی بی سے جاری اعلامیہ کے مطابق نجی ائیر لائن کی جانب سے جاری کردہ نئی سفری گائیڈ لائن کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ یہ ائیر لائن پاکستان ویمن ٹیم کی آفیشل ائیر لائن بھی ہے۔

ائیر لائن نے کورونا کی وجہ سے 13 سے 28 فروری تک ہرارے سے دبئی تک کا فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔ قومی ویمن ٹیم کو شیڈول کے مطابق 21 فروری کو وطن واپس لوٹنا تھا۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے 9 فروری کو کھیلا گیا جس میں پاکستان نے فتح سمیٹی تھی۔ دوسرا میچ 12 فروری کو کھیلا جانا تھا۔