Tuesday, April 16, 2024

پاکستان، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے سہ فریقی سیریز کھیلیں گے

پاکستان، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے سہ فریقی سیریز کھیلیں گے
June 29, 2015
لاہور (92نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان، زمبابوے کےساتھ سہ فریقی سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان، زمبابوے، ویسٹ انڈیز سیریز اگست اور ستمبر میں زمبابوے میں کھیلی جائےگی۔ سیریز میں شرکت کے فیصلے سے ویسٹ انڈیز بھی چیمپئنز ٹرافی کے امیدواروں میں شامل ہو گیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز دو ہزار سترہ میں ہونے والے ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے زمبابوے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان اس وقت عالمی درجہ بندی میں بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر ہیں اور ان کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت سے سیریز جیت کر پہلے ہی ساتویں پوزیشن پر پہنچ چکی ہے جبکہ اس کی جنوبی افریقہ کے خلاف جولائی میں ایک ہوم سیریز باقی ہے۔ پاکستان کو آٹھویں پوزیشن پر آنے کےلئے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے علاوہ زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بھی متاثر کن کارکردگی دکھانا ہو گی۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کو بھی موقع مل گیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کےلئے اپنی آٹھویں پوزیشن کا دفاع کر سکے۔