Tuesday, May 21, 2024

پاکستان وزیر اعظم کے وژن کی روشنی میں خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے ، شاہ محمود قریشی

پاکستان وزیر اعظم کے وژن کی روشنی میں خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے ، شاہ محمود قریشی
June 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پاکستان وزیر اعظم کے وژن کی روشنی میں خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا اس حوالے سے پہلی ترجیح "افغانستان" کا امن ہے۔ چین کے پاس ٹیکنالوجی اور ہمارے پاس مین پاور ہے۔ قیام امن کی صورت میں چین اور پاکستان مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ حکومت کی ترجیح ’’ جیو اکنامک‘‘ ہے ۔ ہم پاکستان کو تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں ۔ ہمارا اکنامک کاریڈور اور گوادر پورٹ اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کشمیری مودی سرکار کے یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں ۔ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اگست 2019 کے غیر آئینی، یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنا ہو گی۔