Thursday, April 25, 2024

پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا مگر دوائی کیلئے لندن جانے والا واپس نہیں آیا، مُراد سعید

پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا مگر دوائی کیلئے لندن جانے والا واپس نہیں آیا، مُراد سعید
November 6, 2021 ویب ڈیسک

مانسہرہ (92 نیوز) وفاقی وزیرمواصلات مُراد سعید نے کہا پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا مگر دوائی کے لیے لندن جانے والا واپس نہیں آیا۔ 

وفاقی وزیر مُراد سعید نے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپنے دور میں کرپشن سے ملک کا خزانہ خالی کرنے والے سارے چور آج اکٹھے ہوکر شور مچا رہے ہیں، عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلاموفوبیا کے خلاف مضبوط ترین آواز ہیں، سچے عاشق رسولؐ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری بھی چیخیں مارنا شروع کردیتے ہیں، ان کا مہنگائی سے کوئی تعلق نہیں، خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ دیا، سندھ میں تو ڈاکٹرز بھی نہیں ملتے۔ اگلی دفعہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی۔

مُراد سعید بولے کہ پولیس بدلی، پٹواری کلچر ختم کردیا۔ پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی ہے، پاکستان میں شوگر ملز کس کی ہیں؟، شوگر ملز زرداری اور شریفوں کی ہے، بے شرمو!، آپ کو عوام نے مسترد کردیا۔