Tuesday, April 23, 2024

پاکستان واحد ملک ہے جہاں سکھ یاتری آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں ، نور الحق قادری

پاکستان واحد ملک ہے جہاں سکھ یاتری آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں ، نور الحق قادری
January 13, 2019
نارووال  ( 92 نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ  پاکستان واحد ملک ہے جہاں دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں ، پاکستان میں بابا گورونانک کے جنم دن کو شاندار انداز سے منایا جائے گا۔ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے نارروال میں کرتار پور کا دورہ کیا اور کرتاپور کوریڈور منصوبے کی تعمیر پر بریفنگ لی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرتار پور کوریڈور منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے گا۔ منصوبہ کی تعمیر میں رکاوٹوں کو فوری ختم کیا جائے۔ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری  نے مزید کہا کہ کرتارپور میں سکھ یاتریوں کیلئے سو کمرے کی رہائش تعمیر کی جا ئے گی۔بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن پر پاکستان بھر کے گوردواروں پر 20 بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ پیر نورالحق قادری نے کہا ملک بھر میں جمعۃ المبارک کا ایک خطبہ رائج کرنے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ہے۔اسلام آباد میں ایک ٹائم پر اذان کی کوشش کی تھی جس میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔ کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان نے رکھا تھا ، اس موقع پر وفاقی وزرا، سول و فوجی حکام ، سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو  ، بھارتی صحافی اور ڈیڑھ سو پاکستانی شریک تھے ۔ تقریب میں شریک بھارتی وزیر ہرسمرت کور  جذباتی ہو کر آبدیدہ ہو گئی تھیں ،  خطاب کرتے ہوئے  ہرسمرت کور کا کہنا تھا کہ  آج سکھ قوم کیلئے تاریخی دن ہے ، آج مریدوں کی مرادپوری ہونے جارہی ہے۔ بھارتی وزیر ہرسمرت کور کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں باباگرونانک نے زندگی کالمبا عرصہ گزارا،آج مجھے بابا گرونانک کا بلاوا ملا ہے، کرتارپور راہداری ہمارا اولین مطالبہ تھا۔ ہرسمرت کور کا مزید کہنا تھا کہ کرتار پورراہداری دونوں ملکوں کی کرواہٹ مٹائے گی،تاریخی موقع پردونوں ملکوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔