Thursday, May 2, 2024

پاکستان نےمقامی وسائل سے سیٹلائٹ تیار کر لیا

پاکستان نےمقامی وسائل سے سیٹلائٹ تیار کر لیا
June 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نےمقامی وسائل سے سیٹلائٹ تیار کر لیا، ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ آئندہ ماہ خلاء میں چھوڑا جائیگا ۔ پاکستان خلائی سائنس میں ایک قدم اور آگے بڑھ گیا ، سپارکو نے مقامی وسائل سے جدید ترین سیٹلائٹ تیار کر لیا ۔پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ آئندہ ماہ جولائی میں چین سے خلاءمیں چھوڑا جائیگا۔ وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کردہ 285کلوگرام وزنی سیٹلائٹ 610 کلو میٹر نظام شمسی سے مطابقت کیساتھ مدار میں چھوڑا جائیگا ۔ یہ سیٹلائیٹ  ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ جغرافیائی ، موسمی تبدیلیوں ،ماحولیاتی تنزلی ، زراعت،آبی مسائل سمیت جملہ اُمور پر سائنسی تحقیق میں معاون ہوگا۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کا استعمال پرامن مقاصد کیلئے ہے  ، پاکستان خلاءکو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا سخت مخالف ہے۔ سیٹلائٹ تیاری اورخلائی تحقیق کا مقصد سماجی و معاشی ترقی اور پاکستانی عوام کی فلاح ہے ، سائنس و ٹیکنالوجی، عالمی ایجنڈا برائے دیرپا ترقی کا اہم جزوہے۔ ڈاکٹر محمدفیصل نے کہا کہ پاکستانی سائنسدانوں اور اداروں کی محنت پر فخر ہے ، جدید ترین سیٹلائٹ کی تیاری بڑی کامیابی ہے جس پر پوری کو قوم مبارکبادکی مستحق ہے ۔