Sunday, May 5, 2024

پاکستان نےجےایف17 تھنڈرکےبلاک تھری پرکام شروع کردیا

پاکستان نےجےایف17 تھنڈرکےبلاک تھری پرکام شروع کردیا
June 16, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک ون اور ٹو کی کامیابی کے بعد بلاک تھری پر کام شروع کر دیا ہے ، جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک تھری طیارے آئندہ برس پاک فضائیہ میں شامل کر لئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے جے ایف تھنڈرکو جدید ترین بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بلاک تھری پر کام شروع کر دیا ہے، اور بلاک تھری کے حوالے سے ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاک تھری طیارے میں کاک پٹ کی توسیع کرتے ہوئے دو پائلٹس کی جگہ بنائی جائے گی جبکہ پائلٹس کے ہلمنٹس پر کیمرہ نصب کیا جائے گا جو سکرین سے منسلک ہو جائے گا، جے ایف تھنڈر کے بلاک تھری میں جدید ترین ہتھیار نصب کئے جائیں گے، ذرائع نے بتایا کہ ریڈار کو تباہ کرنے والے میزائل نصب ہونگے۔