Sunday, May 5, 2024

پاکستان نےبھارتی جارحیت کامعاملہ سلامتی کونسل کےمستقل ارکان کےسامنےاٹھادیا

پاکستان نےبھارتی جارحیت کامعاملہ سلامتی کونسل کےمستقل ارکان کےسامنےاٹھادیا
November 25, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نےبھارتی جارحیت کامعاملہ سلامتی کونسل کےمستقل ارکان کےسامنےاٹھادیا ۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں ہمارا ایک جوان شہیدہوتوبھارت تین گنا  نقصان اٹھاتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق امن کے دشمن بھارت کی کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزیوں پر پاکستان نے معاملہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے سامنے اٹھادیا ۔

 مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے اسلام آباد میں  امریکا، روس، برطانیہ، فرانس اور چین کے سفیروں کو بریفنگ دی۔ مشیرخارجہ نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 45 شہری شہید جبکہ 139 زخمی ہوئے۔ وادی نیلم میں بھارتی فوج نے مسافر بس پر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 مسافر شہید اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔ مشیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے مستقل رکن ممالک سے مطالبہ کیا وہ کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں۔

پیپلزپارٹی  کےچیئرمین بلاول بھٹونےبھی مودی سرکارکوکھری کھری سنادیں اورکہاکہ مودی اوچھےہتھکنڈوں  سے کشمیریوں پرمظالم سےدنیا کی نظریں نہیں ہٹاسکتا۔