Monday, September 16, 2024

پاکستان نےایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی تین دوسے اپنے نام کرلیا

پاکستان نےایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی تین دوسے اپنے نام کرلیا
February 5, 2017
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی تین دو سے جیت لی پاک ایران ڈیوس کپ ٹائی کے آخری روز ریورس سنگلز کے دونوں مقابلے ایران نے جیت لیے. تفصیلات کےمطابق ڈٰیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ٹو ہوم ٹائی میں سنگلز اور ڈبلز ایونٹ میں وکیل خان اور اعصام کی فتوحات کے بعد پاکستان کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل تھی،آخری روز پاکستان کو دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،پہلے میچ میں پاکستان کے عابد علی اکبر کو ایرانی البورزاخوان کے ہاتھوں 6-7،4-6 اور 3-6 سے شکست ہوئی۔ دوسرے میچ میں پاکستان کے عابد مشتاق کو ایران کے حامد رضا نجف کے خلاف 6-7 اور 3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایرانی کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے کو شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے مہمان نوازی اور انتظامات کی بھی خوب تعریف کی،پاکستان کے نان پلیئنگ کپتان رشید ملک کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے ایونٹ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایران نے سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا تا ہم آئی ٹی ایف نے ایرانی تحفظات مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے سکیورٹی حالات تسلی بخش قرار دیئے تھے،ایونٹ کے انعقاد سے یقیناً دنیا بھر میں پاکستان کے محفوظ ملک ہونے کا تاثر جائے گا۔