Thursday, April 25, 2024

پاکستان نے اقوام متحدہ کو توہین مذہب کیخلاف قومی مہم سےآگاہ کر دیا

پاکستان نے اقوام متحدہ کو توہین مذہب کیخلاف قومی مہم سےآگاہ کر دیا
November 22, 2018
نیو یارک (92 نیوز) پاکستان نےاقوام متحدہ کو توہین مذہب کیخلاف قومی مہم سےآگاہ کر دیا۔ اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے تہذیبوں کے اتحاد نامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کو مذاہب اور مقدس ہستیوں کی توہین روکنے کیلئےجامع اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہذیبوں اور مذاہب کے باہم ربط اور اشتراک سے دیرپا عالمی قیام امن ممکن ہے۔ نفرت انگیز سوچ کا پھیلاؤ اور عدم برداشت عصرِحاضر کے بڑے مسائل ہیں۔