Thursday, March 28, 2024

پاکستان نے کیڑے مار دوا کے اسپرے کیلئے زراعت ڈرون تیار کرلیا، فواد چودھری

پاکستان نے کیڑے مار دوا کے اسپرے کیلئے زراعت ڈرون تیار کرلیا، فواد چودھری
July 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے کیڑے مار دوا کے اسپرے کے لئے زراعت ڈرون تیار کرلیا ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1282897494108774406?s=20 وفاقی وزیر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وینٹیلیٹروں کے بعد پاکستان میں زراعت کے ڈرون بھی بن چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ، ’’ یہ ڈرون 18 منٹ میں 16 لیٹر کیڑے مار دوا چھڑک سکتے ہیں اور فصلوں کے متاثرہ علاقوں کی شناخت بھی کرسکتے ہیں۔‘‘ فواد چودھری نے یہ بھی کہا کہ ان ڈرونز کی ایجاد سے پہلے پورے فیلڈ پر اسپرے کیا جاتا تھا لیکن اب صرف متاثرہ حصے کو ہی نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ، ’’ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈرون زراعت کے شعبے میں نیا انقلاب ہے۔‘‘