Friday, April 26, 2024

پاکستان نے کورونا ویکسین کی خریداری شروع کر دی

پاکستان نے کورونا ویکسین کی خریداری شروع کر دی
December 27, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے کورونا ویکسین کی خریداری شروع کر دی۔ ویکسین چار سے چھ ہفتے میں پہنچنے کا امکان ہے۔

کورونا وائرس کا زور توڑنے کے لیے ویکسین کی خریداری شروع کر دی گئی۔ رقم مختص کرنے کے بعد حکومت نے آرڈر بھی دینا شروع کر دیئے۔ ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا سب تک ویکسین پہنچانے میں چھ سے بارہ ماہ کا وقت درکار ہے۔ انہوں نے قیمت سات سو سے بارہ سو روپے فی ڈوز ہونے کا دعویٰ بھی کر دیا۔

حکومت کورونا وبا پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے تاہم عوام کو بھی وائرس کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔