Tuesday, April 23, 2024

پاکستان نے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ اور امریکا کے بعد یورپی یونین میں بھی اٹھا دیا

پاکستان نے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ اور امریکا کے بعد یورپی یونین میں بھی اٹھا دیا
August 26, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان  نے کشمیر کا  مسئلہ  اقوام متحدہ اور امریکا کے بعد یورپی یونین  میں بھی اٹھادیا۔ پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ  مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ تفصیلات کےمطابق دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے  کشمیر کا  مسئلہ  اقوام متحدہ اور امریکہ کے بعد یورپی یونین اور سلامتی کونسل میں بھی اٹھادیا ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے آج اسلام آباد میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی۔  مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ   مقبوضہ  کشمیر میں انسانی حقوق کی   سنگیں خلاف ورزیاں جاری ہیں ، بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات پر انکار افسوسناک  ہے ، بھارتی فوج کی  بربریت سے مقبوضہ کشمیر میں  80 معصوم کشمیر  شہید اور 7 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، عالمی برادری اور یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل میں    اپنا کر دار ادا کر ے ۔