Sunday, September 8, 2024

پاکستان نے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستان نے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
January 19, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  پاکستان نے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل 350 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔رعد میزائل 350 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہےآئی ایس پی آر کے مطابق رعد میزائل کو زمین اور سمندر دونوں پر استعمال کیا جاسکتا ہے تجربے کے دوران کروز میزائل نے اپنے ہدف کو 100 فیصد درست نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب تجربے پر وزیر اعظم نے انجینر اور سائنسدانوں اور قوم کو مبارکباد دی ہے ۔