Sunday, April 28, 2024

پاکستان نے کرتارپور بارڈر کھولنے کا وعدہ پورا کر دکھایا ، نوجوت سنگھ سدھو

پاکستان نے کرتارپور بارڈر کھولنے کا وعدہ پورا کر دکھایا ، نوجوت سنگھ سدھو
September 7, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پاکستان نے کرتارپور بارڈر کھولنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، بارڈر کھولنے پر پاکستانی حکومت اور فوج کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہو گا۔ سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نےایک بار پھر پاکستانی حکومت کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ تھوڑی دیر پہلے ہی کرتارپور بارڈر کھولنے کی بات چلی تھی جو سچ ہونے جا رہی ہے ، ہمارے لیے اس سے بڑی اور کوئی خوشی کی بات نہیں ہو سکتی۔ نوجوٹ سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے خطے میں امن کے قیام کیلئے یہ پہلا قدم جنگ و لڑائی کی سوچ رکھنے والوں کے منہ پر کرارا تھپڑ ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے قیام کیلئے بھارت سے پہلے ہی دو قدم چلا ہے ، اب بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ امن کی طرف اپنا قدم بڑھائے۔