Friday, March 29, 2024

پاکستان نے کالی آندھی کا رخ موڑ دیا ،تین میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی

پاکستان نے کالی آندھی کا رخ موڑ دیا ،تین میچوں کی سیریز  0-2  سے اپنے نام کرلی
September 25, 2016
دبئی (92نیوز)سرفراز الیون کا کوئی جواب نہیں جب دل سے کھیلے تو قوم کے دل ہی جیت لئے، پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرانے کے بعد دوسرے میچ میں بھی عمدہ کھیل کی بدولت سولہ رنز سے کامیابی حاصل کی اور تین میچز کی سیریز دو صفر سے ہی اپنے نام کرلی ۔ تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی  جس کا شاہینوں نے خوب فائدہ اٹھایا  اور کالی آندھی کی دل کھول کر درگت بنائی ۔ آج شرجیل خان دو رنز بنا کر آوٹ ہو گئے خالد لطیف نے چھتیس گیندوں پر چالیس رنز بنائے بابر اعظم انیس رنز بنا کر براتھیویٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے شعیب ملک نے برق رفتار سینتیس رنز بنائے اور کپتان سرفراز نے چھیالیس رنز کی اننگز کھیلی یوں سکور بورڈ پر ٹارگٹ سجا ایک سو ساٹھ کا ۔ جواب میں سہیل تنویر نے کالی آندھی کی ایک نہ چلنے دی  اور ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور ٹارگٹ سے کوسوں دور رہی ۔ شاہینوں کی طوفانی بیٹنگ باؤلنگ نے کالی آندھی کا رخ موڑ دیا ۔ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی اور تین میچوں کی سیریز میں  دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی ۔