Sunday, September 8, 2024

پاکستان نے ڈھاکا حملے میں ملوث ہونے کی بھارتی الزامات کی سختی سے تردید کر دی

پاکستان نے ڈھاکا حملے میں ملوث ہونے کی بھارتی الزامات کی سختی سے تردید کر دی
July 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے ڈھاکا حملے میں ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کی سختی سے تردید کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  بنگلہ دیشی  مشیر گوہر رضوی بھی الزامات کی نفی کرچکے ہیں۔۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا میں اس حوالے سے خبریں افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے مشیر برائے بین الاقوامی امور گوہر رضوی کا بیان بھارتی الزامات کی نفی کرتا ہے، پاکستان پر الزام عائد کرنے سے بھارتی بدنیتی ثابت ہو گئی ہے۔گوہر رضوی نے گزشتہ روز بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر  سے رابطہ کر کے اُنہیں بتایا کہ بھارتی میڈیا میں ان سے منسوب بیان جھوٹ کا پلندہ ہے ۔