Friday, April 26, 2024

چینی ووہان لیبارٹری کی پاکستان میں خفیہ آپریشن کی رپورٹ مسترد

چینی ووہان لیبارٹری کی پاکستان میں خفیہ آپریشن کی رپورٹ مسترد
July 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے چینی ووہان لیبارٹری کی پاکستان میں غیرقانونی خفیہ آپریشن سے متعلق رپورٹ کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کیا ۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے یہ سیاسی سوچ پر مبنی من گھڑت اور جعلی خبر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی بائیوسیفٹی لیول تھری لیبارٹری کوئی راز نہیں ہے۔ پاکستان اعتماد سازی کے اقدامات سے آگاہی رپورٹ جمع کراتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ لیبارٹری تشخیص و تحفظ کے نظام کی بہتری کے لئے ہے۔ ابھرتے ہوئے ہیلتھ خطرات، نگرانی اور بیماری پھیلنے کی انوسٹیگیشن کے حوالے سے لیبارٹری تحقیقی و ڈویلپمنٹ کام کرتی ہے۔ پاکستان کنونشن کے رکن ممالک پر بھرپور نفاذ کے لئے میکانزم یقینی بنانے کے لئے بھرپور آواز بلند کرتا آیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں لیبارٹری کے آپریشنز کے حوالے سے دعوی مضحکہ خیز ہیں۔