Saturday, April 20, 2024

پاکستان نے چین سے کورونا ویکسین کی 2 کروڑ 75 لاکھ ڈوز کی خریداری کرلی

پاکستان نے چین سے کورونا ویکسین کی 2 کروڑ 75 لاکھ ڈوز کی خریداری کرلی
June 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے چین سے کورونا ویکسین کی 2 کروڑ 75 لاکھ ڈوز کی خریداری کرلی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق خریدی گئی ویکسین میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینو شامل ہیں۔ چین سے 2 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ویکسین کی خریداری کے معاہدے طے پائے۔ چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق سائینو فارم کی 2 کروڑ 30لاکھ ڈوز کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے، جو پاکستان کو دسمبر تک مرحلہ وار فراہم کی جائے گی جبکہ کین سائنو سے 20 لاکھ سے زائد تیار ویکسین اور خام مال کا معاہدہ طے پایا۔ سائنو ویک سے ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز خریداری کی ہے۔

9 جون کو وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ایک ارب ڈالر کی منظوری دی گئی تھی۔ اجلاس میں کہا گیا تھا کہ ایک ارب ڈالر کی کین سائنو، سائنوفارم، سائنو ویک، فائزر ویکسین خریدی جائے گی۔