Thursday, April 18, 2024

ٹی 20سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی،پاکستان نے ٹیم کا اعلان بھی کردیا

ٹی 20سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی،پاکستان نے ٹیم کا اعلان بھی کردیا
October 24, 2018
ابوظہبی ( 92 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ  آج کھیلا جائے گا، سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ، پاکستانی کپتان سرفرازاحمد نے سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا۔ سیریز سے پہلے دونوں کپتانوں نے ٹی  ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی، پاکستانی قائدسرفراز میراتھن فارمیٹ کی سیریز جیتنے کے بعد مختصرفارمیٹ سیریز بھی جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پلیئنگ الیون کااعلان بھی کیا، حالیہ فکسنگ اسکینڈلز سے متعلق ایک سوال پرسرفرازاحمد نے کہا پی سی بی کھلاڑیوں کو فکسنگ سے متعلق آگاہی دے رہاہے۔ ٹیم سے متعلق سرفراز احمد نے کہا کہ عماد وسیم کو انجری سے ریکوری کے بعد ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔ سرفراز الیون میں فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاداب خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور وقاص مقصود بھی شامل ہیں۔