Wednesday, May 1, 2024

پاکستان نے پہلے روز کھانے کے وقفے تک پانچ وکٹوں پر 77 رنز بنا لیے

پاکستان نے پہلے روز کھانے کے وقفے تک پانچ وکٹوں پر 77 رنز بنا لیے
October 16, 2018
ابوظہبی (92 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ابو ظہبی میں جاری ہے۔ پاکستان نے پہلے روز کھانے کے وقفے تک پانچ وکٹوں پر 77 رنز بنا لیے۔ اظہر علی 15 اور محمد حفیظ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حارث سہیل، بابر اعظم اور اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان 49 اور سرفراز احمد 4 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ فخر زمان اور میر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ مل گئیں۔ سرفراز احمد کہتے ہیں پچ بیٹنگ کے لیے بہتر ہے۔ سرفراز الیون دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پر امید ہیں ۔ قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ  پہلے ٹیسٹ میں پرفارمنس اچھی تھی افسوس ہے کہ میچ نہیں جیت سکے۔ سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا  کہ ٹیم کا مورال بلند ہے دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی کوشش کریں گے، مکی آرتھر اور میں ایک ہی پیج پر ہیں ، اختلافات کو یہیں ختم کر کے اگلے میچ میں فوکس کرنا ہے۔