Tuesday, May 14, 2024

پاکستان نے پاک چین مشترکہ اعلامیہ پر بھارتی بیان مسترد کردیا

پاکستان نے پاک چین مشترکہ اعلامیہ پر بھارتی بیان مسترد کردیا
August 23, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے پاک چین مشترکہ اعلامیہ پر بھارتی بیان مسترد کر دیا ،  ترجمان دفترخارجہ کہتے ہیں پاک چین مشترکہ اعلامیہ دونوں ممالک کے وزائے خارجہ کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے بعد جاری کیا گیا  ،بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جموں و کشمیر کو خودساختہ اٹوٹ انگ قرار دینا مضحکہ خیز ہے ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی  بیان کو سختی سے مسترد کرتے  ہوئے کہا کہ بھارتی بیان سلامتی کونسل کی قراردادوں اور تاریخی و قانونی حقائق کے برخلاف ہے ۔ بھارتی دعووں کی کوئی بنیاد نہیں،سی پیک کے خلاف بھارتی غلیظ پراپیگنڈا کو مسترد کرتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے مایوس کن حد تک کوششیں کر رہا ہے ، بھارت کا اس معاملے پر کوئی تاریخی، قانونی یا اخلاقی جواز نہیں ہے ، بھارت کے جھوٹے دعوے حقائق نہیں جھٹلاسکتے۔ بھارت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے۔ جموں و کشمیر کے عوام کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینا ہوگا، آزادانہ و غیرجانبدارانہ استصواب رائے کا کشمیریوں سے وعدہ کیا گیا ہے۔