Thursday, April 18, 2024

پاکستان نے پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

پاکستان نے پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
September 20, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان  نے  پاک روس مشترکہ  فوجی  مشقیں  منسوخ ہونے  کا  بھارتی  دعویٰ  مسترد کر دیا، پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں شیڈول کے مطابق چوبیس  ستمبر  کو پاکستان میں ہوں گی۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی میڈیا کا ،کل سے جاری منفی پروپیگنڈا ،ایک بار پھر ہوا ہوگیا۔ پاکستان  نے  پاک روس  مشترکہ فوجی  مشقیں  منسوخ ہونے  کا  بھارتی  دعویٰ  مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کی  مشترکہ  فوجی مشقیں  شیڈول کے  مطابق ہوں گی، بھارت  روس کی  جانب  سے مشقیں  مسترد کرنے کا جھوٹا  پروپیگنڈا کر رہا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  پاک  روس  مشترکہ فوجی مشقیں کسی  ملک کے  خلاف نہیں ہیں ، مشترکہ  فوجی مشقوں کا مقصد  پاکستان اور روس  کے درمیان دفاعی تعلقات کو   فروغ دینا ہے  ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں 24 ستمبر سے شروع ہونگی مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کے لئے روسی فوجیوں کا 200 رکنی دستہ 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا۔ دونوں ممالک کی  تاریخ میں پہلی مرتبہ مشترکہ فوجی مشقیں ہورہی ہیں۔