Thursday, March 28, 2024

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دیا
October 27, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) شاہینوں نے کیویز کو شارجہ میں دبوچ لیا۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دیا۔

سپر بارہ مرحلے میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نوجوان باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے تجربہ کار کیویز بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ حارث رؤف نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔ چار کیویز کا شکار کر کے بلیک کیپس کی بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں۔

کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ مچل اور کون وے 27 ستائیس جبکہ کپتان کین ولیم سن پچیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔

135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  قومی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے پر اعتماد آغاز کیا لیکن بابر اعظم کی وکٹ گرنے کے بعد پاکستان کا ٹاپ آرڈر لڑکھڑایا۔ شعیب ملک اور محمد آصف نے کریز پر آتے ہی میچ کا پانسا پلٹ دیا۔ دے چوکا دے چھکا، کیویز باؤلرز کا حلیہ بگاڑ دیا۔ ٹم ساؤتھی، سوڈھی، بولٹ، سینٹنر کا تجربہ کسی کام نہ آیا۔ شعیب ملک اور آصف علی نے 27۔27 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

بہترین باؤلنگ پر حارث رؤف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ گرین ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل دوسری فتح ہے۔