Friday, September 20, 2024

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سنچری فتح کے ساتھ مکمل کر لی

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سنچری فتح کے ساتھ مکمل کر لی
March 1, 2016
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے ٹی ٹوینٹی میچوں کی سنچری فتح کے ساتھ مکمل کر لی پہلے میچ میں انگلینڈ کوشکست سے دو چارکرنے والی ٹیم کے تین  کھلاڑیوں نے سوویں میچ میں یو اے ای کو ہرانے والی ٹیم کا حصہ بننے کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان نے  محدوداوورز فارمیٹ میں اپنے سفر کا آغاز 28 اگست 2006 کو  انگلینڈ کے خلاف پانچ وکٹوں کی فتح سے کیا ۔ 29 فروری کو  ایشیا کپ کے میچ میں گرین شرٹس نےیو اے ای  سات وکٹوں سے  شکست دے کر فتح کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سنچری مکمل کی۔ پاکستان نے  اب  تک کھیلے گئے سو میں سے  اٹھاون میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ بیالیس میں اسے شکست ہوئی ۔پہلے ٹی ٹوئنٹی  میچ میں حصہ لینے والے تین کھلاڑی شاہد آفریدی، شعیب ملک اور محمد حفیظ سوویں میچ میں بھی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔ شاہد آفریدی نے مجموعی طور پر بانوے میچز کھیلے جن میں اٹھارہ کی اوسط سے تیرہ سو پندرہ رنز بنائے اور ایک وکٹ فی میچ کے حساب سے بانوے وکٹیں حاصل کی ہیں۔ شعیب ملک نے بہتر میچز کھیل کر پچیس کی اوسط سے تیرہ سو اٹھارہ رنز بنائے اور تئیس وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پرو فیسر کہلانے والے حفیظ نے تہتر میچز کھیل کر بائیس کی اوسط سے پندرہ سو انتیس رنز بنائے جبکہ چھیالیس وکٹیں بھی حاصل کیں۔