Friday, May 10, 2024

پاکستان نے واٹس ایپ طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’’ اسمارٹ آفس ‘‘ بنالی

پاکستان نے واٹس ایپ طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’’ اسمارٹ آفس ‘‘ بنالی
January 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے واٹس ایپ طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی، جون میں ایپ ’’ اسمارٹ آفس ‘‘ لانچ کی جائے گی، پہلے مرحلے میں سرکاری افسران اور ملازمین استعمال کریں گے۔

واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی تبدیلی کا معاملہ!، وفاقی وزیر آئی ٹی کہتے ہیں کہ جون 2021ء تک پاکستان واٹس ایپ کے متبادل اپنی " اسمارٹ آفس " ایپ لانچ کر دے گا۔

انہوں نے کہا، "اسمارٹ آفس" اپلیکیشن کے ذریعے صارفین کی پرائیویسی اور ڈیٹا محفوظ رہیں گے۔ شروعات میں یہ ایپ سرکاری ملازمین اور سکیورٹی ادارے استعمال کر سکیں گے۔

امین الحق نے کہا، صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ رکھنے کیلئے ڈیٹا پروٹیکشن بل پر کام تیز کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق آئندہ چند روز میں بل پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا، ڈیٹا پروٹیکشن کے قوانین کے باعث واٹس ایپ کی نئی پالیسی یورپ اور امریکا میں لاگو نہیں ہو گی۔ چاہتے ہیں کہ پاکستانی صارفین کی پرائیویسی کو بھی قوانین کے ذریعے یقینی بنایا جائے۔