Friday, April 26, 2024

پاکستان نے نیوکلیئرسپلائرگروپ کا رکن بننے کیلئے باقاعدہ درخواست دیدی

پاکستان نے نیوکلیئرسپلائرگروپ کا رکن بننے کیلئے باقاعدہ درخواست دیدی
May 20, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کارکن بننے کیلئے باقاعدہ درخواست دید ی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ویانا میں پاکستانی سفیر کو نیوکلئیر گروپ کے چیئرمین کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ  پاکستان کو نیوکلئیر سپلائر گروپ کی رکنیت دی جائے، درخواست میں کہا ہے کہ پاکستان نیو کلئیر سپلائر گروپ کا رکن بننے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے، پاکستان کی ایٹمی عدم پھیلاؤ اور  تخفیف اسلحہ کے حوالے سے کوشیش پوری دنیا کے سامنے ہیں، خط میں مزید درخواست کی گئی ہے کہ نیوکلئیر سپلائر گروپ کو رکنیت سازی کے لیے بلا امتیاز پالیسی اپنانی چاہیے۔