Thursday, April 25, 2024

پاکستان نے نیوزی لینڈ سے ہاکی سیریز جیت لی

پاکستان نے نیوزی لینڈ سے ہاکی سیریز جیت لی
March 23, 2017
لاہور (92 نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم نے یوم پاکستان پر قوم کو فتح کا تحفہ دے دیا۔ قومی ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو ایک سے شکست دے دی۔ پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان سیریز کا آخری میچ ایک ایک سے برابر رہا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے اور چوتھے میچ میں شکست دی تھی۔ پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرا میچ برابر رہا تھا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہاکی سیریز نیوزی لینڈ میں کھیلی گئیے درمیان پانچ ہاکی میچوں کی سیریز نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی۔ قومی ہاکی ٹیم نے میزبان ٹیم کو سیریز میں دو ایک سے شکست دے دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ ایک ایک سے برابر رہا تاہم پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور چوتھے میچوں میں فتح حاصل کی تھی۔ سیریز کا دوسرا میچ بھی برابر رہا تھا جبکہ پہلے میچ میں گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔