Thursday, March 28, 2024

پاکستان نے مہاجرین کے مسائل کے حل کیلئے 17 فروری کو کانفرنس بلا لی

پاکستان نے مہاجرین کے مسائل کے حل کیلئے 17 فروری کو کانفرنس بلا لی
February 9, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) پاکستان نے مہاجرین کے مسائل کے حل کیلئے 17 فروری کو کانفرنس بلا لی ۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں مہاجرین کی میزبانی کرنیوالے ایران، ترکی اور دیگر ممالک شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دیگر ممالک کے اعلٰی حکام، نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کی شرکت کا قوی امکان ہے ۔ کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔