Friday, April 26, 2024

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنیکا بھارتی اعلان مستردکردیا

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنیکا بھارتی اعلان مستردکردیا
August 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اعلان کومسترد کردیا ، دفترخارجہ کےمطابق مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پرتسلیم کیا گیا متنازعہ علاقہ ہے  کوئی یکطرفہ اقدام مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کوختم نہیں کرسکتا ۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،سیاسی  اور اخلاقی  حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہ اکہ آج بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عالمی حیثیت دلا دی ہے ، ملیحہ لودھی کو ہدایت کر دی ہے کہ نیو یارک میں رابطے شروع کر دیں ۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اعلان کومسترد کردیا،،، دفتر خارجہ نے  بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سےمتعلق اعلان کی شدید مذمت کی ہے،،، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پرتسلیم کیا گیا متنازعہ علاقہ ہے،  بھارت کا کوئی یکطرفہ  اقدام مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کوختم نہیں کرسکتا۔