Monday, May 6, 2024

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا
June 14, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آزاد جمو ں و کشمیر ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی بیان  گمراہ کن اور قابل مذمت ہے ۔  بھارتی وزیر دفاع کا بیان مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پانچ اگست کا بھارتی اقدام مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی بھارتی سازش کا حصہ ہے ، جموں کشمیر میں ڈومیسائل جیسے قوانین کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے کی کوشش ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ بی جے پی سرکار بندوق کی نوک پر دس ماہ سے لاک ڈاؤن کئے  ہوئے ہے ، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو  اور مواصلاتی پابندیاں عالمی و انسانی حقوق کے خلاف ہیں ، بھارتی وزیر دفاع کا بیان کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے