Tuesday, April 23, 2024

پاکستان نے مقامی طور پر تیار پہلی کورونا ویکسین پاک ویک لانچ کردی

پاکستان نے مقامی طور پر تیار پہلی کورونا ویکسین پاک ویک لانچ کردی
June 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ پہلی کورونا ویکسین پاک ویک لانچ کردی۔ ویکسین متعارف کرانے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔

تقریب میں وفاقی وزیر اسد عمر، معاون خصوصی صحت فیصل سلطان اور چینی سفیر نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ قوم کو ویکسین تیار کرنے والی ٹیم پر فخر ہے، اُنہوں نے کورونا کے دوران کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے آنے والے دنوں میں پاکستان میں ویکسین کی مکمل تیاری کی نوید سنائی۔

چینی سفیر نے خطاب میں ویکسین کی تیاری کو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی ایک اور مثال قرار دیا اور کورونا کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب کورونا مزید اکہتر مریضوں کی جان لے گیا، ایک ہزار سات سو اکہتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔