Friday, May 17, 2024

پاکستان نے مقامی سطح پر کین سائنو ویکسین کی تیاری شروع کر دی، اسد عمر

پاکستان نے مقامی سطح پر کین سائنو ویکسین کی تیاری شروع کر دی، اسد عمر
May 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے مقامی سطح پر کین سائنو ویکسین کی تیاری شروع کردی۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے مئی کے آخر تک ویکسین استعمال کے لئے دستیاب ہو گی۔

سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا خام مال سے کین سائنو ویکیسن قومی ادارہ صحت میں بنا شروع ہو گئی۔ ویکسین کی تیاری کے لیے پلانٹ گزشتہ ماہ لگایا گیا تھا۔ خصوصی تربیت یافتہ ٹیم تیاری میں حصہ لے رہی ہے۔ سخت کوالٹی کنٹرول چیک کے بعد انشاءاللہ مئی کے آخر تک ویکسین استعمال کے لئے دستیاب ہو جائے گی۔

حکومتی منصوبے کے مطابق کورونا ویکسین کی آمد کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ایسٹرازنیکا آکسفورڈ کی 12 لاکھ 38 ہزار ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ قطر ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچی گی۔

وزارت صحت حکام کے مطابق  اگلے مہینے ایسٹرا زینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 38 ہزار ڈوزز پر مشتمل دوسری کھیپ بھی پاکستان پہنچ جائے گی۔