Friday, April 26, 2024

پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ دو عدد سیٹلائٹ خلا میں چھوڑ دیں

پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ دو عدد سیٹلائٹ خلا میں چھوڑ دیں
July 9, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان نے خلائی سائنس میں بڑی کامیابی حاصل کر لی اور مقامی سطح پر تیار کردہ دو عدد سیٹلائٹ خلا میں چھوڑ دیں ۔ پاکستانی سیٹلائٹس چین کے جنکوان مرکز سے صبح  8بجکر 57 منٹ پر خلا میں چھوڑی گئیں ، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سیٹلائٹ خلا میں چھوڑنے سے پاکستان کا غیرملکی سیارچوں پر انحصار کم ہو جائے گا۔ چین سے خلاء میں چھوڑے گئے پی آر ایس ایس ون سیٹلائٹ کا وزن 1200 کلوگرام  ہے اسے 640 کلومیٹر مدار میں چھوڑا گیا  ہے جب کہ پاک ٹیس ون اے 285 کلوگرام وزنی ہیں جسے  زمین سے 610 کلومیٹر دوری پر مدار میں چھوڑا گیا ہے ۔ دفتر خارجہ  کے مطابق چھوڑی گئی سیٹلائٹس سے اعدادوشمار، منصوبہ بندی، وسائل انتظام میں مدد گار  ملے گی   جب کہ جنگلات، آبی وسائل اور زمینی وسائل کے تحفظ اور منصوبہ بندی میں معاونت ملے گی ۔