Thursday, April 25, 2024

پاکستان نے مطلوب ٹی ٹی پی دہشتگردوں کی تفصیلات طالبان کو فراہم کردیں

پاکستان نے مطلوب ٹی ٹی پی دہشتگردوں کی تفصیلات طالبان کو فراہم کردیں
August 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) افغان سرزمین پاکستان مخالف استعمال ہونے کا معاملہ، پاکستان نے مطلوب ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی تفصیلات طالبان کو فراہم کردیں۔

ذرائع کے مطابق طالبان کے تین رکنی وفد نے ٹی ٹی پی قیادت سے رابطہ کیا، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرنے کی تنبیہ کی، معافی مانگ کر واپسی کا مشورہ بھی دے دیا۔

اس سے قبل وزیرِداخلہ شیخ رشید نےدوران پریس کانفرنس افغان جیلوں سے ٹی ٹی پی کے کچھ لوگوں کو رہائی ملنے کا تذکرہ کیا تھا، اُن کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے حوالے سے پاکستان نے افغان حکام کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کردیا۔ طالبان نے افغان سرزمین ہمارے خلاف نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔