Monday, May 13, 2024

پاکستان نے مسئلہ کشمیر انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں بھی اٹھادیا

پاکستان نے مسئلہ کشمیر انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں بھی اٹھادیا
September 5, 2019
جینوا ( 92نیوز ) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کی نمائندہ خصوصی تہمینہ دولتانہ نے شرکت کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت سے اقوام عالم کو آگاہ کیا ۔ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تہمینہ دولتانہ نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ بھارتی اقدامات سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پر پیغام میں بتایاکہ سوئٹزرلینڈ کے شہرجنیوا میں انسانی حقوق کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی نمائندہ خصوصی تہمینہ جنجوعہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پربریفنگ دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ بھارتی اقدامات کے باعث مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔