Friday, March 29, 2024

پاکستان نے مزید 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

پاکستان نے مزید 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا
April 21, 2019

لاہور ( 92 نیوز) بھارت کی امن اور انسانیت دشمنی کے باوجود پاکستان امن پسندی کا پرچم لہرا رہا ہے ، سبز ہلالی پرچم کا جذبہ خیر سگالی پروان چڑھ گیا ، پاکستان نے مزید 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔

بھارت کی امن دشمنی اور من گھڑت الزامات کے باوجود پاکستان کا جذبہ خیر سگالی  بے مثال ہے ، ایک بار پھر سو بھارتی ماہی گیر رہا کرکے امن پسندی اور انسانیت کا علم بلند کردیا۔

آزاد فضاء میں سانس لیکر بھارتی ماہی گیروں کی خوشی دیدنی تھی، بھارتی سرکار سے پاکستانی قیدی رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رہنما فیصل ایدھی کا کہنا ہےکہ بھارتی ماہی گیروں کو خوش دلی اور تحفے تحائف کے ساتھ رخصت کیا۔

پاکستانی جیلوں میں قید بھارتی ماہی گیروں کو تیسرے مرحلے میں بزنس ایکسپریس کے ذریعے  لاہور روانہ کیا گیا، جہاں انہیں 22 اپریل کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔