Friday, April 26, 2024

پاکستان نے مذاکرات کی گیند ایک بار پھر بھارت کی کورٹ میں پھینک دی

پاکستان نے مذاکرات کی گیند ایک بار پھر بھارت کی کورٹ میں پھینک دی
July 14, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان کا بھارت کو نانی یاد کرانے کا فیصلہ نواز مودی ملاقات کے باوجود مذاکرات کی گیند ایک بار پھر بھارت کی کورٹ میں پھینک دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مذاکرات شروع کرنے کے لیے بھی نہیں کہے گا،پاکستان مذاکرات کے حوالے سے بھارت پر موجودہ عالمی دباؤ کا فائدہ اٹھائے گا۔ نواز مودی ملاقات کی بھارت تجویز بھی عالمی دباؤ کا نتیجہ تھی۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کی تاریخوں کے تعین کے لیے بھی بھارت رابطہ کرئے گا،ڈی جی رینجرز اور ڈی جی بی ایس ایف کے درمیان ملاقات بھی بھارتی خواہش پر ہی ہوگی۔ ڈی جی ایم اوز کی ملاقات کے لیے بھی بھارت کو ہی رابطہ کرنا پڑے گا،ذرائع کے مطابق  ایس سی او میں مکمل رکنیت  کے لیے بھارت پاکستان سے رابطہ کرنے پر بھی مجبور ہوگا۔ تعلقات معمول پر لانے کے لیے بھارتی لیت ولعل رکنیت کی منسوخی کا  باعث بھی بن سکتا ہے۔