Saturday, May 11, 2024

پاکستان نے مبینہ دہشتگردی کیمپ کو نشانہ بنانے کا بھارتی پراپیگنڈا مسترد کردیا

پاکستان نے مبینہ دہشتگردی کیمپ کو نشانہ بنانے کا بھارتی پراپیگنڈا مسترد کردیا
October 20, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر میں مبینہ دہشتگردی کیمپ کو نشاہ بنانےکا بھارتی پروپیگنڈا مستر کردیا ، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان کو بھی آگاہ کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے حقائق سامنے لانے کیلئے سلامتی کونسل مستقل ارکان کے سفراء کو ایل او سی کے دورہ کی پیشکش کردی، بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے کھچائی کی گئی ۔ بھارتی ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابی مہم میں پاکستان کی مخالفت جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ  انتخابی ریلیوں میں بے جی پی قیادت کی مسلسل پاکستان مخالفت کا سہارا لے رہی ہے بی جے پی، پاکستان پر دہشتگردی کی معاونت، منشیات سمگلنگ کے گھناؤنے الزامات عائد کر رہی ہے  بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاؤں کو روکنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ  بھارت کرتارپور راہداری کھولنے کے پاکستانی اقدام کا کریڈٹ خود لینے کی کوشش کر رہا ہے ، پاکستان تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی بھارتی کوشش کو بھی سختی سے مسترد کرتا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا بی جے پی انتخابات میں بچنے کیلئے پاکستان دشمنی کے علاوہ بھی کچھ رکھتی ہے؟۔ ترجمان نے کہا کہ  بارہا کہہ چکے ہیں  کہ داخلی سیاسی و انتخابی فوائد کیلئے پاکستان کا نام استعمال کرنا ختم کیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی تھما دیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسز شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں،دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانے کا پروپیگنڈا مسترد کر دیاگیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے بی جےپی کی انتخابی مہم میں زہرآلود تقاریر کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔